ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مستقبل کے بنگلور کیلئے انفرااسٹرکچر ضروری

مستقبل کے بنگلور کیلئے انفرااسٹرکچر ضروری

Wed, 08 Mar 2017 11:34:57  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو7مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ریاستی وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج نے کہا کہ ریاستی حکومت نے متنازعہ اسٹیل برڈج پراجکٹ کو اب چونکہ منسوخ کردیا ہے، اسی لئے اس سلسلے میں کسی بھی حلقہ بشمول بی جے پی سے کسی طرح کا اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بی جے پی کی طرف سے اسٹیل برڈج کی تعمیر کے عوض وزیر اعلیٰ سدرامیا پر لگائے گئے الزامات اور اس سلسلے میں جاری کی گئی ڈائری کو فرضی قرار دیتے ہوئے کے جے جارج نے کہاکہ بی جے پی محض اس ڈائری سے حکومت کو بدنام کرناچاہتی تھی، لیکن اپنے اس مقصد میں وہ کامیاب نہیں ہوپائی، آج کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایرپورٹ کے اطراف سڑکوں کی تجدید ومرمت کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے اور علامتی طور پر زمین کے عوض اس کے مالکوں کو معاوضہ کی رقم تقسیم کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی جے پی ریاستی حکومت پر مسلسل فرضی الزامات لگا رہی ہے ۔ اسٹیل برڈج کی تعمیر کے معاملے میں حکومت پر رشوت لینے کاالزام لگایا ، لیکن اس الزام کی تائید میں ثبوت ندارد۔ جارج نے چیلنج کیا کہ ڈائری کے متعلق بی جے پی کے الزامات اگر سچے ہیں تو وہ فوری طور پر ثبوت پیش کریں۔ اس موقع پر وزیر زراعت کرشنا بائرے گوڈا نے کہاکہ ایرپورٹ کے اطراف سڑک کی تجدید ومرمت کیلئے زمین فراہم کرنے والے رعیتوں کو 65 کروڑ روپے معاوضہ ادا کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کسانوں کو زمین کے عوض فی ایکڑ 44لاکھ روپیوں کا افزود معاوضہ دینا طے ہوا ہے، دن بدن ایرپورٹ روڈ کا استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہاہے، جس کی وجہ سے ایرپورٹ کو جوڑنے کیلئے مزید سڑکوں کی ضرورت محسوس ہورہی ہے، تاکہ ایرپورٹ روڈ پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کیاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے بہت جلد ایرپورٹ کیلئے شہر کے مختلف مقامات سے میٹرو ٹرین خدمات مہیا کرانے کا منصوبہ سنجیدگی سے زیر غور ہے۔آنے والے دنوں میں اس منصوبے کو تیزی سے عملی جامہ پہنایا جائیگا۔ 


Share: